دو جماعتوں کے سربراہان کل 18 جولائی کو سرگودھا آئیں گے

منگل 17 جولائی 2018 12:35

دو جماعتوں کے سربراہان کل 18 جولائی کو سرگودھا آئیں گے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) دو جماعتوں کے سربراہان کل 18 جولائی کو سرگودھا آئیں گے۔جن کے کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔زرائع کے مطابق کل 18 جولائی کو پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اورتحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے چئیرمین خادم حسین رضوی سرگودھا آئیں گے۔

(جاری ہے)

پی پی پی کے چئیرمین کا سالم انٹر چینج پر کارکنان استقبال کریں گے اور ریلی کی شکل میں بھلوال، جھال چکیاں، عزیز بھٹی ٹاون،خیام چوک،47 پل اور 49 ٹیل پر انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

جبکہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے چئیرمین کا سرگودھا کی تحصیل ساہیوال میں استقبال ہوگا اور وہاں جلسہ سے خطاب کر کے سرگودھا آئیں اور اگلے روز 19 جولائی کو بھلوال اور بھیرہ میں امیدواروں کی انختابی کنویسنگ میں خطاب کریں گے انتظامیہ کی طرف سے دونوں راہنماوں کی آمد پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں