ن لیگی چئیرمین نے پی ٹی آئی کے ووٹر کو انگلی سے ہی محروم کر دیا

سر گودھا میں ن لیگی چئیرمین نے ن لیگ کو ووٹ نہ دینے پر تحریک انصاف کے سپورٹر کی انگلی کاٹ دی، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 19 جولائی 2018 13:55

ن لیگی چئیرمین نے پی ٹی آئی کے ووٹر کو انگلی سے ہی محروم کر دیا
سرگودھا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19جولائی 2018ء) ن لیگی چئیرمین نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے شخص کو انگلی سے ہی محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات میں بس کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں اور سیاسی رہنماؤں کی طرف سے انتخابی مہم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اور ووٹرز سے ووٹ مانگنے اور انہیں راضی دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔تاہم سرگودھا میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ووٹ ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں ووٹر کی انگلی ہی کاٹ دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سرگودھا میں ووٹ نہ دینے پر تشدد کر کے نوجوان کی انگلی کاٹ دی گئی. واقعہ بھاگٹانوالہ کے نواحی علاقہ طالب والہ میں پیش آیا۔جہاں نعیم اختر گوندل نامی شخص کو ن لیگی چیئرمین اور ان کے بیٹوں اور کارکنوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں ووٹ نہ دینے کی پاداش میں تشدد کر کے نوجوان کی انگلی کاٹ دی گئی.رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لیگی چیرمین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نعیم گوندل کے گھر ڈور ٹو ڈور کمپین کے لیے گئے تو نعیم نامی شخص نے کہاکہ میرا ووٹ پی ٹی آئی کا ہے جس پر بحث شروع ہوگئی اور بات اتنی بڑھ گئی کہ ن لیگی کے کارکنان کی طرف سے مذکورہ شخص کی انگلی کاٹ دی گئی۔

جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔جب کہ دوسری طرف بتایا گیا ہے کہ سرگودھاپولیس تھانہ لکسیاں کو مقدمہ کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔ایس ایچ او بھاگٹانوالہ کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ملزم پر مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔

اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں