انتخابات کے سلسلہ میں ریسکیو1122 ،

محکمہ صحت اور سنیٹری ورکرز اور دیگر عملہ کی چھٹی منسوخ

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:36

انتخابات کے سلسلہ میں ریسکیو1122 ،
سرگودھا۔21جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے انتخابات کے دوران صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے آج عملہ صفائی کی ہفتہ وار تعطیل منسوخ کرتے ہوئے عملہ صفائی کو حاضر ہونے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں تمام سینٹری ورکرز‘ سپر وائزر اور دیگر عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار کے روز اپنی حاضری کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ عام انتخابات کیلئے ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کے عملہ کی چھٹی منسوخ کرکے انہیں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور تمام تحصیل‘ ضلعی‘ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے علاوہ رورل ہیلتھ سنٹرز کے عملہ کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو بروقت علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں