25جولائی کو ووٹ کی طاقت سے نواز شریف اور مریم کو باہر لائیں گے، شہباز شریف
عمران خان نے پشاور کا بیڑا غرق کردیا،پشاور میٹرو میں 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، اگر یقین نہیں تو پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ لیں،صدر(ن)لیگ کا جلسہ سے خطاب
ہفتہ 21 جولائی 2018 22:40
(جاری ہے)
شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے خان، الزام خان اور بہتان خان روز ایک بات کرتا ہے اوریوٹرن لیتا ہے، جتنے پاکستان میں یو ٹرن کے نشان ہیں وہاں عمران خان کی تصویر لگائی جائے۔
شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے پشاور کا بیڑا غرق کردیا، پشاور میٹرو کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیا گیا، پورا پشاور کھنڈر بن چکا ہے،پشاور میٹرو میں 40 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، جس نے 40 ارب روپیکا فراڈ کیا، کیا اس فراڈیے کو آپ ووٹ دیں گی شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے شہباز شریف بہت خطرناک آدمی ہے، عمران خان تمہیں بہت دیر بعد پتا چلا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک لمحے کہے گا کالج بناکردوں گا، اگلے منٹ میں کہے گا نہیں بناکردوں گا، 25 جولائی کو شیر پر ٹھپا لگاکر عمران خان کی سیاست کو ٹھپ کردیں۔انہوں نے جلسے کے حاضرین سے استفسار کیا کہ کیا آپ پشاور کی طرح پنجاب کو برباد ہوتا دیکھ سکتے ہیں شہباز شریف نے کہا کہ سرگودھا میں جہاں بھی ہمارے نمائندوں سے کوتاہی ہوئی میں معذرت چاہتاہوں، حکومت ملی تو سرگودھا کو لاہور جیسا بنائوں گا۔صدر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ 25 جولائی کو شیر کو ووٹ دینا ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے جارہے ہیں میں سب کو چیلنج کرتا ہوں کہ مجھ پر ایک پیسہ کی کرپشن ثابت کردیں تو میرا گریبان اور عوام کا ہاتھ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت کی ہے اور آج اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام میں جارہے ہیں اور اگر عوام ہمیں پھر موقع دیا تو پاکستان کو ملائیشیاء جیسا بنا دوں گا ۔سرگودھا میں مزید کالجز اور یونیورسٹیاں قائم کروں گا ۔متعلقہ عنوان :
سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سرگودھا پولیس کی کارروائی ،11 ملزمان گرفتار
سرگودھا، اچھی کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعام تقسیم
تعلیمی بورڈ سرگودھا کے زیر ِاہتمام انٹر کالجیٹ کرکٹ ٹورنا منٹ
سرگودھا، مویشیوں کے ازخود انخلا کے لیے 21اپریل کی ڈیڈ لائن دے دی گئی،کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی
عدل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت ضلع کچہری میں " فری لیگل ریسورس سنٹر" کا قیام عمل میں لایاجا رہا ہے،ملک آفتاب ..
سرگودھا، نمازجمعہ سکیورٹی کے سخت انتظامات
پی ایچ اے کے زیرِ اہتمام فلورا فیسٹول کا انعقاد 18 کی بجائے 22 اپریل کو ہوگا
سرگودھا، ضمنی الیکشن کے لئے الیکشن کمیشن نے 155 پولنگ اسٹیشن قائم کر کے تمام انتظامات مکمل کر لئے
اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، ملک امجد علی نون
مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا نے انتخابی سرگرمیاں تیز کر دیں
یونیورسٹی آف سرگودھا میں آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کی جانب سے خصوصی نشست کا انعقاد
کمشنر سرگودھا ڈویژن کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انتظامات ..
سرگودھا سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو