عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،شہباز شریف

جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،عوام کو شیر پر مہر لگا کر اپنے قائد کو باہر لانا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن گیا ہے، اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دینگے، سرگودھا میں اجتماعات سے خطاب

ہفتہ 21 جولائی 2018 22:52

عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،شہباز شریف
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان یوٹرن خان ہیں ، تصویر ملک کے ہر یو ٹرن پر لگنی چاہئے ،25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،عوام کو شیر پر مہر لگا کر اپنے قائد کو باہر لانا ہوگا، نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ،پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی، ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے،عمران خان نے خیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا ہے،پشاور میں میٹرو بنی نہیں لیکن علاقہ کھنڈر بن گیا ہے، اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دینگے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ہفتہ کو سرگودھا میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی پاکستان کی تاریخ کا اہم موڑ ہے ،اس روز عوام کو شیر پر مہر لگا کر نواز شریف، مریم نواز کو جیل سے باہر لانا ہوگا۔

(جاری ہے)

ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان میں موٹرویز کے جال بچھائے ہیں اور پنجاب میں سکول اور یونیورسٹیاں بنائی ہیں۔

ہم نے ہسپتالوں کی شکل اور حالت بدل دی ہے اور الزام خان ایک بات کے بعد دوسری بات بدل لیتے ہیں۔ اس لئے اسے جھوٹا خان کہا جاتا ہے ،عوام جانتے ہیں کس نے کام کیا اور کس نے شور مچا کر دھکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی تصویر ہر یو ٹرن کے نشان پر لگنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اب کسی کے فریب میں نہ آئیں اور شیر پر مہر لگائیں۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان ہر بات پر یوٹرن لیتے ہیں اور عمران خان کی تصویر ہر یوٹرن پر لگنی چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان پنجاب کی میٹرو پر انگلی اٹھائی اور پھر خیبرپختونخوا نے بھی میٹرو بنانے کی کوشش کی اور اس کا ٹھیکہ بلیک لسٹ کمپنی کو دیدیا لیکن اب تک وہاں میٹرو نہیں بن سکتی اور پورا علاقہ کھنڈر بن گیا ہے ۔ پشاور میٹرو پر خرچ ہونے والی رقم تحقیقات ہو رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اقتدار میں آ کر کئی شہروں کو لاہورجیسے منصوبے دیں گے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں نے پشاور اور کوئٹہ کو لاہور بنانے کا کہا، کیاعمران خان پشاور کو لاہوربنانے کادعویٰ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پشاور کو لاہو بنادیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔سلانوالی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نوازشریف کیخلاف دن رات کرپشن کی بات کرتے تھے، نواز شریف کیخلاف کرپشن کاکوئی ثبوت نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ پشاورجنگلہ بس میں40ارب روپے کی کرپشن ہوئی، عمران خان نیخیبرپختونخواکابیڑاغرق کردیا، عمران خان کہتے ہیں کہ شہبازشریف خطرناک آدمی ہیں، عمران خان!تمہیں بہت دیربعدپتہ چلاہے کہ میں خطرناک ہوں۔انہوں نے کہا کہ پشاورجنگلابس میں40ارب روپے کی کرپشن ہوئی،عمران خان نے خیبرپختونخوا کابیڑاغرق کردیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں