شہباز شریف کی سلانوالی سے سرگودھا بائی روڈ آمد،مصحف ائیر بیس سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:37

شہباز شریف کی سلانوالی سے سرگودھا بائی روڈ آمد،مصحف ائیر بیس سے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) صدر مسلم لیگ( ن) شہباز شریف سلانوالی سے سرگودھا بائی روڈ پہنچ گئے، جہاں سے وہ مصحف ائیر بیس سے لاہور کے لئے روانہ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ انتخابی جلسوں کے لئے گذشتہ روز سرگودھا آئے تھے ، وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر بھاگٹانوالہ پہنچے تھے، جہاں سے بائی روڈ وہ سلانوالی پہنچے تھے ، رات ہوجانے کے باعث وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور نہیں جاسکتے تھے جس کے باعث ان کے پروگرام کو تبدیل کرکے انہیں بذریعہ بائی روڈ سرگودھا لایا گیا جہاں سے وہ مصحف ائیر بیس پر پہنچے اور وہاں سے لاہور کے لئے روانہ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں