الیکشن کے دوران اسلحہ لیکر چلنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کیساتھ ساتھ امن عامہ کو یقینی بنایا جائے‘ڈی پی او سرگودھا

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) الیکشن کے دوران اسلحہ لیکر چلنے اور نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے ساتھ ساتھ امن عامہ کو یقینی بنایا جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا نے ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو لااینڈ آرڈر کے حوالہ سے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروائیں، ان دنوں اسلحہ لیکر چلنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، اگر کسی امیدوار کیلئے مسلح گارڈ رکھنا ضروری ہو تو وہ اس کی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے اجازت لے چونکہ امیدوار ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی باقاعدہ منظوری کے ساتھ مسلح گارڈ رکھ سکتا ہے ۔

ایس ایچ اوز اپنے علاقہ کا مکمل وزٹ کریں۔

(جاری ہے)

انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ ، نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی نشرواشاعت پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جائے ۔ پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے ۔لاوڈسپیکر کے استعمال پر بالکل پابندی ہے خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کریں، گورنمنٹ کی پراپرٹی یادفاتر وغیرہ پر امیدواران کے بینرز آویزاں نہ کیے جا سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پولیس تک رسائی ہونی چاہیے تھانہ جات میں عام آدمی کی عزت ونفس کا خیال رکھا جائے اور انکے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں