سرگودھا‘ 5قومی اور 10 صوبائی اسمبلیوں کی 15 نشستوں پر چارخواتین اور چھ ڈاکٹر سمیت 180 کے درمیان مقابلہ کا میدان بدھ کے روز لگے گا

اتوار 22 جولائی 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سرگودھا میں 5قومی اور 10 صوبائی اسمبلیوں کی 15 نشستوں پر چارخواتین اور چھ ڈاکٹر سمیت 180 کے درمیان مقابلہ کا میدان بدھ کے روز لگے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کی پانچ قومی اسمبلی کی نشستوں پر 51 امیدواروں میں چار خواتین حلقہ این اے 89 سے رخشندہ نواز،حلقہ این اے 90 سے آسیہ مقبول،ارم حامد،نادیہ عزیز،حلقہ این اے 92 سے شہناز بیگم اور چار ڈاکٹرز میں حلقہ این ای89 سے ڈاکٹر مختار بھرتھ،حلقہ این اے 90 سے ڈاکٹر ارشد شاہد،ڈاکٹر نادیہ،حلقہ این اے 91 سے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی جبکہ صوبائی اسمبلی کی دس نشستوں پر 129 امیدواروں میں دو ڈاکٹرز حلقہ پی پی 77 سے ڈاکٹر لیاقت علی خان،حلقہ پی پی 73 سے ڈاکٹر زاہد اقبال اور دیگر ہیں جن میں 25 جولائی بدھ کو میدان سجے گا-

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں