سرگودھا، 22 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

پیر 23 جولائی 2018 18:02

سرگودھا، 22 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے
سرگودھا۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء)سرگودھا کی پانچ قومی اور دس صوبائی اسمبلیوں کیلئے 22 لاکھ 82 ہزار 913 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کرینگے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 53 ہزار 168 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 745 ہے،سرگودھا ضلع میں کل 1678پولنگ سٹیشنز قائم کئے جائیں گے ، ووٹرز کو گھروں سے نکالنے کیلئے امیدواروں کے حامی کل متحرک نظر آئینگے جو امیدوار ووٹرز کو گھروں سے نکالنے میں کامیاب رہا اس کی جیت یقینی ہوگی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں