ہمیں اپنے وطن کی مٹی سے رشتے کو جوڑنا ہے اس کیلئے اپنی نسل نو کی تربیت کرنا پڑے گی‘شہزادی شیرازی

منگل 14 اگست 2018 15:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ماہ آزادی کاسورج طلوع ہوتے ہی ہرسال بچوں اوربڑوں میں بیجزاورجھنڈیاں تقسیم کرنے کے حوالے سے مشہورسماجی وادبی شخصیت شہزادی شیرازی سرگودھا کے مختلف تعلیمی اداروں کی طرح کیرئیر ایمسڈایجوکیشن سکول سسٹم میں طلباوطالبات کوبیجز لگائے ۔انہوں نے لاہورروڈ پر واقع سکول میں بیجزتقسیم کئے ۔

اس موقع پر سکول کی فضا بچوں اوربڑوں کی جانب سے لگائے جانیوالے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شہزاد شیرازی نے اپنے خطاب میں کہاکہ نوجوان نسل اوربچوں میں وطن عزیز کی محبت کوفروغ دینے کے لئے ہرسال گلی ،محلوں ،بازاروں ،سکولوں اورکالجوں میں پاکستانی پرچم اوربیجزتقسیم کرتاہوں تاکہ نوجوان نسل کواحساس دلایاجاسکے کہ ہمارے آباؤاجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد عظیم کوحاصل کیااورانہیں جذبہ حب الوطنی سے روشناس کرایاجاسکے ان کا کہنا تھا کہ ھمارا رشتہ اپنی مٹی سے مضبوط نہیں رہا جس کی وجہ سے ملک میں صوبائیت فرقہ واریت اور لسانیت نے اپنی جڑیں مضبوط کر لی ہیں ہمیں اپنے وطن کی مٹی سے رشتے کو جوڑنا ہے اس کے لئے اپنی نسل نو کی تربیت کرنا پڑے گی جس کے لئے ھمیں اپنے سلیبس کو ری ڈیزائن کرنا پڑے گا تعلیمی اداروں اور تمام سرکاری اداروں کو پابند کرنا پڑے گا کہ وہ ہفتہ آزادی جوش و خروش سے منائیں انہوں نے کہا کہ میں نے 8 سال پہلے اس مہم کو شروع کیا جس کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں اس مہم کے لئے ھم سب کو بڑھ چڑھ کر کام کرنا چاہئے اور میرا خواب ہے کہ 14 اگست کے دن 22 کڑوڑ لوگوں کی سینے پر پاکستانی پرچم کا بیج آویزاں ہو جبکہ سرکاری سطح پر ہر آفیسر کو پابند کیا جائے کہ وہ سال کے 365 دن سینے پر پاکستان بیج لگا کر اپنے دفتر میں بیٹھے گا اگر ھم یہ چھوٹے چھوٹے اقدامات اٹھا لیں تو ھمارا ملک سے رشتہ مضبوط ہوگا اور ملک میں ھم قیادت کا انتخاب بھی پارٹیوں سے بالاتر ہوکر کریں گے اور ملک سے کرپشن جیسی لعنت سے بھی چھٹکارا ملے گا آخر میں ڈاکٹر اسحاق ترابی نے اس مہم کو سراہا اور اسے مسقبل کے لئے ایک اھم سنگ میل قرار دیا-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں