حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے

اتوار 19 اگست 2018 20:00

ْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اگست2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کی 4 ہزار سے زائد یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلوں کیلئے 1 ارب 20 کروڑ 45 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جس سے سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب، میانوالی ، بھکر اور سرگودھا کی 349 یونین کونسلوں کیلئے 10 کروڑ 47 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے جو فی یونین کونسل 3 لاکھ روپے کے حساب سے دی جائے گی ، ضلع سرگودھا کی 186 یونین کونسلوں کیلئے 5 کروڑ 58 لاکھ ، ضلع خوشاب کی 48 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 44 لاکھ ، ضلع میانوالی کی 51 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 53 لاکھ اور ضلع بھکر کی 64 یونین کونسلوں کیلئے 1 کروڑ 92 لاکھ روپے کے فنڈز ریلیز کر دیئے ہیں جن سے ڈویژن بھر کی 349 یونین کونسلوں کو 3 لاکھ روپے فی یونین کونسل کے حساب سے فنڈز تقسیم کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں