سرگودھا:نئے خستہ حال تھانوں،پولیس کی عمارتوں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوںاور سیکورٹی کے لئے نئے مالی سال میں پولیس نے 54 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 27 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگ لئے

منگل 21 اگست 2018 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) نئے خستہ حال تھانوں،پولیس کی عمارتوں، ہسپتالوں اور ڈسپنسریوںاور سیکورٹی کے لئے نئے مالی سال میں پولیس نے 54 ترقیاتی سکیموں کیلئے 3 ارب 27 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگ لئے ہیں،پولیس ذرائع کے مطابق نئے مالی سال 19 ۔

(جاری ہے)

2018 کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے پی این ڈی کو 54 ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر3 ارب 27 کروڑ کے فنڈز کی استدعا کی ہے،بھجوائی جانے والی سفارشات میں کہا گیا ہے کہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے خستہ حال تھانوں کی تعمیروں مرمت ، پولیس کی نئی عمارتوں پولیس لائینوں میں قائم ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں سمیت سیکورٹی کے لئے یہ فنڈز جو انتہائی ضروری ہیں ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے 5 سالہ سکیم بھی بنائی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 31 ارب روپے کے بجٹ کی سفارشات کی گئی ہیںجس میں متعدد سکیمیں شامل ہیں،

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں