سرگودھا:ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتی رہی

مسافروں کی جانب سے شکایات درج کروانے کے باوجود کسی بھی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی

منگل 21 اگست 2018 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) ٹرانسپورٹ کمپنیاں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتی رہی، مسافروں کی جانب سے شکایات درج کروانے کے باوجود کسی بھی کمپنی کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ہے، ڈپٹی کمشنر آفس سمیت شہر میں چار کنٹرول روم بنائے گئے تھے ، مگر ان کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی، تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے پاکستان بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع سے سرگودھا آنے والے مسافروں سے تین گناہ زائد کرایہ وصول کیا جاتا رہا، اکثر ٹرانسپورٹ کمپنیوں نے مسافروں کو سرے سے ٹکٹ ہی جاری نہیں کیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بلند و باء دعوی کئے گئے تھے کہ عید الاضحی کے موقع پر مسافروں کو اپنے گھروں میں آنے جانے کے دوران ٹرانسپورٹ کمپنیوں سے لٹنے نہیں دیں گے حکومت نے دو موبائل ٹیمیں تشکیل دی تھی جن کا کام مختلف روٹس پر چلنے والی گاڑیوں پر اچانک چھاپے مار کر مسافروںسے پوچھ گچھ کرنا اور اضافی کرایہ وصول کرنے والی کمپیوں کے خلاف قانونی کاروائی سمیت ان کے روٹس منسوخ کرنے کے اختیارت دیئے گئے تھے اس کے ساتھ ساتھ ضلع میں 47 اڈا ، نوری گیٹ، لاری اڈا اور ڈپٹی کمشنر آفس میں چار کنٹرول روم بنائے گئے تھے،جہاں پر مسافر حکومتی کرایے سے زائد وصول کرنے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف شکایات درج کرنی کروانے کیلئے بنائے گئے تھے لیکن تمام کئے جانے والے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے،مسافر تین گناہ زائد کرائے دے کر اپنے گھروں کو لوٹ کر آئے،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں