کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہوتا ہے ، چیئرمین فائونڈر گروپ

تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجر جماعتوں کو حکومتی پالیسیوں پر گہری نظر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی منڈیوں میں اتارچڑھاؤ کو بھی سے بھی باخبر ہونے ضروری ہوتا ہے، بیان

منگل 21 اگست 2018 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2018ء) کسی بھی ملک کی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہوتا ہے ،تاجر برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجر جماعتوں کو حکومتی پالیسیوں پر گہری نظر کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کی منڈیوں میں اتارچڑھاؤ کو بھی سے بھی باخبر ہونے ضروری ہوتا ہے۔انجمن تاجران اور چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم اس لہذا سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار میاں ماجد حیات کی جانب سے چیئرمین فاؤنڈز گروپ سرگودھا چیمبر آف سرگودھا عامر عطا باجوہ ،مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا شیخ ندیم خاور ، چیرمین تاجر اتحاد خواجہ احمد حینف ،شاید کمبوہ ،جنرل سیکرٹری سیلمان مغل ، مرزا مختار ،شیخ نوید اور کامران سرور نے دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ تاجروں برداری کے دنوں پلیٹ فارم سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی جبکہ انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا ہر دو سال بعد چناؤ کرتی ہے۔

14اور 15ستمبر کو سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی انتخابات ہورہے جس میں امیدوار کو باہمی مشاورت سے میدان اتریں گئے۔جس پر مشاورت کا عمل شروع کردیا گیا ہے ،عامر عطا باجوہ نے کہا خواجہ احمد حینف ،شیخ ندیم خاور کے علاوہ دیگر چیمبر اور انجمن تاجران کے اہم عہدیدان سے مسلسل رابط میں ہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مرکزی انجمن تاجران شہر وضلع سرگودھا کے صدر شیخ ندیم خاور اور خواجہ احمد حینف نے عامر عطائ باجوہ ،بابائے چیمبر خواجہ عابد رفیق کو اپنا مکمل تعاون کا یقین دلایا ،اس موقعہ پر فاؤنڈر گروپ کے چیرمین عامر عطا باجوہ نے ایسوسی ایٹ کلاس کی سیٹ پر میاں ماجد حیات کو امسال اپنا پہلا امیدوار نامزد کردیا جس پر تمام افراد نے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں