سرگودھا میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ کیساتھ منا ئی گئی

جمعہ 24 اگست 2018 09:41

سرگودھا۔24 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2018ء) پورے ملک کی طرح سرگودھا میں بھی عید الاضحی مذہبی جوش وجذبہ کیساتھ منائی گئی ۔شہر بھر میں عید کی نماز کے بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا تھا۔ گرمی اور جانوروں کی قربانی کی ادائیگی کے سلسلہ کے پیش نظر نماز عید جلدی ادا کردی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک کی خوشحالی اور ملکی تعمیروترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ شہریوںکی جانب سے قربانی کی ادائیگی کے بعدعزیز واقارب کو دعوت دینے کا سلسلہ بھی جاری رہا۔بچوں نے اس موقع پربڑوں سے عید ی لینے کے بعد خوب انجوائے کیا ۔شام کے اوقات میں شہریوںنے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پارکوںکا رخ کیا ۔اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں