ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجن بھر کے افسران و اہلکاروں تک وزیراعظم اور نئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کا پیغام پہنچادیا

پیر 24 ستمبر 2018 15:09

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ریجن بھر کے افسران و اہلکاروں تک وزیراعظم اور نئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کا پیغام پہنچادیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایک اجلاس میں ریجن بھر کے افسران و اہلکاروں تک وزیراعظم پاکستان اور نئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کا پیغام پہنچایا۔ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈویژن بھرکے تمام تفتیشی افسران اور اہلکاروں سے میٹنگ میں اٴْنہیں وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلی پنجاب اور نئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کا خصوصی پیغام ان تک پہنچایا۔

ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ زیادہ سے زیادہ چھاپے ماریں، پرانے کیسز اور انکوائریوں کو جلد از جلدمیرٹ پر مکمل کریں اور کرپشن کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھیں۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے میرٹ پر فیصلے کریں تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

(جاری ہے)

دفاتر میں آئے ہوئے سائلین کا خاص خیال رکھیں اٴْن کو مکمل رہنمائی کریں اور اٴْن کو سہولتیں فراہم کریں ۔ اٴْنہوں نے یہ واضح کیا کہ اینٹی کرپشن کے محکمہ کو عوام کے اندر روشناس کروایا جائے تاکہ عوام کو پتا چل سکے کہ کرپشن کے خلاف اینٹی کرپشن کس قدر کا م کر رہا ہے اور اینٹی کرپشن میں کاروائی کروانے کے لیے عوام کو آگاہی دی جائے۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے کہا ترقیاتی منصوبوں میں بالخصوص چوروں کو پکڑیں اور اٴْن کو عبرت ناک سزادیں۔

ضلعی سطح پر ہمارے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز، سرکل آفیسر ز کو سختی سے ہدایت کی وہ اپنے اپنے ضلع میں عوام تک رسائی کو یقینی بنائیں اپنے موبائل نمبرز اور لینڈ لائن نمبرز جگہ جگہ آویزاں کریں تاکہ عوام تک رسائی ممکن ہو سکے اورجہاں جہاں کرپشن نظر آتی ہے اٴْس کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کریں۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے تمام افسران وا ہلکاروں سے عہد لیا کہ وہ کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ارض وطن پاکستان کو کرپشن جیسی لعنت سے پاک کریں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں