سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب المناک سانحہ کے تین روز بعد ایک اور حادثہ‘ایک شخص جاں بحق ‘دو زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) سرگودھا گجرات روڈ پر سالم موٹروے انٹرچینج کے قریب طالبات اور ڈرائیور کی ہلاکت کے سانحہ کے تین روز بعد ایک اور حادثہ میں نجی کمپنی کی بس اور مرغا سپلائی گاڑی کے تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں ایک شخص موقع پر جاںبحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا گجرات روڈ پر تیز رفتاری کے باعث مسافر بس اور مرغا سپلائی گاڑی کے تصادم میں پھلروان کا محسن جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گے جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور کے فرار پر بس تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔تین روز قبل بھی صبع سویرے بس کی کالج وین کو ٹکر میں سات طالبات اور ڈرائیور جانبحق ہو ئے تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں