سرگودھا ‘محکمہ بہبودآبادی کے مردوخواتین ملازمین کا برطرفیوں کے خلاف احتجاج

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) محکمہ بہبودآبادی کے مردوخواتین ملازمین نے برطرفیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شاہین چوک میں مظاہرہ کیا جن کا مطالبہ تھا کہ 500 پروجیکٹ ملازمین کو برطرف کر کے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف موجودہ حکومت ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر رہی ہے دوسری طرف روز گاروں سے نوکریاں چھین کر ان کے بچوں سے روٹی کا نوالہ چھین رہی ہے۔مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان اور ارباب اختیار حالات واقعات کا نوٹس لے کر نوکریوں کو برقرار رکھنے اور برطرف ملازمین کو بحال کرنے کے احکامات جاری کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں