سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

جمعہ 16 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں کے وفد نے صوبائی وزیرمحنت و انسانی وسائل عنصرمجید خان کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے لاہور میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس وفد میں رکن صوبائی اسمبلی فیصل فاروق چیمہ، ضلعی صدر تحریک انصاف سرگودھا عنصراقبال ہرل، ریحنل صدر پی ٹی آئی سرگودھا عطا اللہ خان شادی خیل اور ٹکٹ ہولڈر ایم این اے اسامہ میلہ بھی شامل تھے۔ اس موقع پر کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں عوامی ترقی اور فلاح و بہبود کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں