فوڈ اتھارٹی پنجاب نے بچوں کو محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سنیکس انڈسٹری کی چیکنگ کو تیز کر دیا

اتوار 18 نومبر 2018 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) فوڈ اتھارٹی پنجاب نے بچوں کو محفوظ اشیاء خورونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں قائم سنیکس انڈسٹری کی چیکنگ کو تیز کر دیا اور چھاپے مارے جا رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق فوڈ اتھارٹی کی سنیکس انڈسٹری چیکنگ مہم میں 490فیکٹروں کو چیک کر کے ناقص انتطامات پر 46 کو سیل، 88کو جرمانہ، 280کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے گے ۔

(جاری ہے)

اس کاروائی میں 2300پیکٹ تیار نمکو،پاپڑ ، سلانٹی وغیرہ ، 500 لیٹر کے قریب زائدالمعیاد کوکنگ آئل تلف بھی کیا گیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس وقت پنجاب میں 918سنیکس فیکٹریاں مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں۔ جن کی چیکنگ کا مقصد سب کی ایک ساتھ درستگی ہے۔جس میں بچوں کی محفوظ اشیاء کی تیاری کے لیے تمام سنیکس انڈسٹری کوٹریننگ بھی دی جا رہی ہیں۔حکام کا کہنا ہے والدین بازار کی بجائے بچوں کو گھر کی بنی اشیاء کھلائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں