سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 140 جنوبی میں مدرسہ کی چھت گرنے سے تبلیغی جماعت کے 3 افرادجاںبحق

جاںبحق افراد کی نماز جنازہ مدنی پارک میں ادا کی گئی جسکے بعد ان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ سوات روانہ کر دی گئیں

اتوار 18 نومبر 2018 12:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) سرگودھا کے قصبہ سلانوالی کے چک 140 جنوبی میں مدرسہ کی چھت گرنے سے تبلیغی جماعت کے 3 افرادجاںبحق افراد کی نماز جنازہ مدنی پارک میں ادا کر کے ان کی معزتیں ان کے آبائی علاقہ سوات بجھوا دی گئیں جبکہ 2 شدید اور دیگر 7 زخمیوں کی حالت اب بہتر بتلائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق تبلیغی جماعت کے 14 ساتھی اپنے پروگرام کے سلسلہ میں چک 140 جنوبی کی زیر تعمیر مسجد میں آئے ہوئے تھے جہاں وہ مسجد سے ملحقہ مدرسہ میں چائے نوش کر رہے تھے کہ اچانک چھت گر گئی جس کے ملبہ تلے دب کر امیر گروپ سمیت تین ساتھی سعد کریم،محمد شاہ اور سعیدالرحمن جانبحق اور 9 افراد محمد یونس،شمس الرحمن ،عرفان،غلام محمد،عثمان، خالدالرحمن، گل نصیب ،صاحب خان زخمی ہو گے۔

جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک رہی تو 2 افراد کو سرگودھا ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ جن کی حالت اب بہتر ہے۔ تبلیغی جماعت کے ان افراد کا تعلق شانگلا سوات سے ہے واقعہ میں جاںبحق افراد کی نماز جنازہ مدنی پارک میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی میتیںان کے آبائی علاقہ سوات روانہ کر دی گئیں-

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں