سرگودھا میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں ایک شخص جاںبحق ‘آبائی گائوں میں سپرد خاک

دوسرے سانحہ میں سرگودھا جھال چکیاں روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آ کر حیدر آباد کا شہری جاںبحق

اتوار 9 دسمبر 2018 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2018ء) سرگودھا میں تیز رفتار ٹرین کی زد میں ایک شخص جاںبحق ہو گیا جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی گئی۔زرائع کے مطابق سرگودھا لالہ موسی ریلوے لائن پر چک سید موڑ پر تیز رفتار ٹرین کی زد میں آکر 36 سالہ عارف محمود جاں بحق ہو گیا جو بہرہ تھا اور اسکا ذہنی توازن بھی درست نہیں تھا جو ٹرین کی آمد سے بے خبر اس کی زد میں آگیا اور موقع پر دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

جس کو اس کے آبائی گائوں میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء سرگودھا جھال چکیاں روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آ کر حیدر آباد کا شہری جاںبحق ہو گیا جس کی نعش ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ سرگودھا جھال چکیاں روڈ پر تیز رفتار بس کی زد میں آکر حیدرآباد ٹاون کا توصیف موقع پر جانبحق ہو گیا۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے متوفی کی نعش ہسپتال منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے سپرد کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں