سرگودھا،پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے بڑھتے پیٹ کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

ملازمین کا ہر 15 روز بعد جسمانی ٹیسٹ کیا جائیگا، توند کا سائز ، وزن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو بھجوانے کی ہدایت

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) پٹرولنگ پولیس اہلکاروں کے بڑھے پیٹ کم کرنے کیلئے اقدامات شروع، سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ملازمین کا ہر 15 روز بعد جسمانی ٹیسٹ لینے کا فیصلہ، توند کا سائز ، وزن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کو بھجوانے کی ہدایت ، تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے بعد پٹرولنگ پولیس نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ ایسے تمام پٹرولنگ پولیس کے ملازمین جن کی توندیں بڑھی ہوئی ہیں ، انہیں سمارٹ بنانے کیلئے اقدامات شروع کئے جائیں ، جس پر سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ملازمین کا ہر 15 روز بعد فزیکل ٹیسٹ لیا جائے گا، جس میں اس کی توند کے ساتھ ساتھ اس کے وزن کا بھی اندازہ لگایا جائے گا، جس کی مفصل رپورٹ ہر 15 روز بعد ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کو بھجوائی جائے گی،اور تمام ایسے ملازمین جن کی توندیں بڑھی ہوئی ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی توندیں کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی کمی لائیں تاکہ پٹرولنگ پولیس کو سمارٹ بنایا جا سکے،

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں