13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری

پیر 10 دسمبر 2018 14:31

13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیا م سرگودھا،شاہپور،جوہرآباد،سمیت ریجن کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے پیر کے روز ہڑتال کی اور 13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا کے لئے رجسٹریشن کا عمل جاری رکھا۔سرگودھا میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی تالا بندی رکھی جس کے باعث عدالتی اور سرکاری کام ٹھپ ہو گیا۔

(جاری ہے)

وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے ضلع کچہری میں روڈ بلاک احتجاجی کیمپ میں دھرنا دیا اور احتجاج سے قبل صبع کا ناشتہ ایک ساتھ کیا ۔وکلاء کی عدالتوں میں عدم پیشی کے باعث مقدمات کی سماعت التواء کا شکار رہیاور معمولی مقدمات میں ملوث ملز مان بھی ضمانتیں بھی نہ ہو سکیں ۔وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیا م تک جد و جہد جا ر ی رکھیں گے اور کوئی وکیل کام نہیں کرئے گا۔ اس سلسلہ میں وکلاء اور کلرک 13 دسمبر روڈ مال روڈ ہائیکورٹ گیٹ پر دھرنا دے کر پانچویں ڈویڑن میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کے مطالبہ پر زور دیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں