سرگودھا میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کے مطالبہ پر وکلاء کا اتحاد اختلافات کا شکار ہو گیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 14:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) سرگودھا میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کے مطالبہ پر وکلاء کا اتحاد اختلافات کا شکار ہو گیا۔جس میں اکثریت نے رجسٹری فیصلہ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے ہڑتال اور تالا بندی کو برقرار رکھنے کی حمایت کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا کے وکلاء کلرکوں اور سوشل سوسائٹیز نے ھائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کو برقرار رکھا اور رجسٹری فیصلہ سے اختلاف کرتے ہوتے ہوئے ھائی کورٹ بینچ کے مطالبہ کو برقرار رکھنے کی حمایت کر دی اور اکثریت نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے ہڑتال کی اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر نہ کھولنے دی۔

جس کے باعث سرکاری اور عدالتی نظام بحال نہ ہو سکا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات جنوری کے دوسرے ہفتہ متوقع ہیں جس کے لئے سرگرمیاں جاری ہونے سے ہائیکورٹ بینچ کا مطالبہ بھی وکلاء دھڑا بندی کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں