کرپشن کے خاتمہ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر انصر مجید خان

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:29

کرپشن کے خاتمہ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر انصر مجید خان
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے گراس روٹ لیول پر کام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل سے عام آدمی کے مسائل حل ، مشکلات و پریشانیوں کا خاتمہ ہوگا، ارض پاک کی بقاء و سالمیت اور ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پی ٹی آئی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے اجتماعی مفادات کے تحفظ کیلئے سرگرداں ہے، صوبہ میں کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی گئی ہے، کرپشن ، اقربا پروری اور لوٹ مار کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور ہم کرپٹ مافیا کو اس کے انجام تک پہنچاکر دم لیں گے، صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ہم وزیر اعظم کی قیادت میں پنجاب کو رول ماڈل بنائیں گے، عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم عوام کو ایسے پنجاب کا تحفہ دیں گے کہ جہاں ظلم و ناانصافی کا کوئی تصور نہیں ہوگا اور جہاں وسائل کی منصفانہ تقسیم عمل میں لاتے ہوئے حقیقی بہتری و خوشحالی کی طرف عملی پیش رفت کی جائیگی، انصر مجید خان نے کہا کہ عام آدمی کو مسائل سے نجات دلانا میرا عزم ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی سابق ادوار سے کہیں بہتر ہے، ہم نے وزیر اعظم کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے،انکا کہنا تھا کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں شب روز کام کر رہے ہیں، ہماری نیت صاف ہے اور توجہ کا مرکز عام آدمی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں