شوگر ملوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی ہدایت

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

سرگودھا۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہاسلوت سعید نے کرشنگ سیزن کے دوران ضلع بھر میں شوگر ملوں کے گردونواح میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی سفارشات پر عملد درآمدکو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سلوت سعید کی ہدایت پر ضلعی ٹریفک آفیسر نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے اپنی سفارشات مرتب کر کے ضلعی انتظامیہ کو بھجوادی ہیں، جس کے تحت دریائے جہلم پر خوشاب پل پر کرشنگ کے دوران بیک وقت دو ٹریکٹرز یا ٹرالیوں کے گزارنے پر پابندی عائد کرنے او رپرانے پل کو ایل ٹی وی گاڑیوں کے لئے مرمت کے بعد کھولنے کی سفارش کی ہے ۔

ٹریفک پولیس آفیسر نے نون شوگر ملزبھلوال کی مشرقی جانب سٹرک اور ریلوے لائن کے درمیان کا رقبہ ٹریفک گزارنے کیلئے استعمال کرنے کی سفارش کی ہے ۔ انہوں نے بھیرہ جھاوریاں روڈ پر شیخ دا لوک سے ڈھل تک زیر تعمیر سڑک پر مٹی ڈالنے او رشیخ دا لوک سے چک مبارک تک پلیاں فوری بنانے کی سفارش کرنے کے علاوہ ساہیوال شوگر مل کے باہر دو سیکورٹی گارڈ تعینات کرنے کی سفارش کی ہے کہ وہ ٹرالیوں کو قطار لگوائیں تاکہ مین شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں