ٹرک اڈا اور غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات شروع

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

سرگودھا۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) ضلعی انتظامیہ نے ٹرک اڈے اور غلہ منڈی کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیئے ہیں اور اس سلسلہ میں جلد ہی کمشنر سرگودھا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوگا جس میں غلہ منڈی اور ٹرک اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے اقدامات پر غور کیا جائیگا ٹرک اڈے اور غلہ منڈی شہر کے وسط میں واقع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں