عوامی حلقوں کاخیام سینما پل کے نیچے ٹیکسی سٹینڈ ختم کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:20

سرگودھا۔15 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2018ء) خیام سینما پل کے نیچے ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرل وغیرہ توڑ کر سٹینڈ قائم کررکھا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دوبارہ گرل لگانے کا کام شروع ہوا جو ادھورا چھوڑ دیا گیا جس کی وجہ سے لوگوں نے پھر پل کے نیچے سٹینڈ قائم کرلیا ہے یہ لوگ یہاں پر گاڑیاں وغیرہ دھوتے ہیں جن کا پانی پل کی بنیادوں میں رِستا ہے اسی طرح پلرز کیساتھ کوڑا کرکٹ اکٹھا کرکے آگ لگائی جاتی ہے ،شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا فوری طور پرسد باب کیا جائے اور پل کے نیچے گرل کا کام مکمل کرکے ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے تاکہ پل محفوظ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں