سرگودھا ،کلورکوٹ میں غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں ، گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،کئی دکانیں سیل ،متعدد افراد گرفتار

ہفتہ 16 فروری 2019 13:21

سرگودھا ،کلورکوٹ میں غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں ، گیس ریفلنگ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ،کئی دکانیں سیل ،متعدد افراد گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سرگودھا ریجن کے علاقہ کلورکوٹ میں غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کئی دکانوں کو سیل کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ نے جنڈانوالہ میں پٹرول ڈیزل ایجنسیوں پر چھاپے مار غیر قانونی ایجنسیاں چلانے والے متعدد دوکاندار کو گرفتار کرتے ہوئے ایجنسیاں سیل کردیں۔اسی طرح مین بازار,لاری اڈا پر گیس سلنڈر فروخت کرنے والے دوکانیں چیک کر کے ریفلنگ کرنے والوں کی دوکانیں سیل کر کے متعدد افراد کوگرفتار کر لیا گیا جبکہ ریجن بھر میں ڈیزل ایجنسی،گیس ریفلنگ اور پتنگ فروشی سمیت غیر قانونی کاروبار کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں