سرگودھا ،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،مویشی چوری میں مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار

ہفتہ 16 فروری 2019 13:21

سرگودھا ،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،مویشی چوری میں مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 فروری2019ء) سرگودھا پولیس نے مڈھ رانجھا کے علاقہ میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی میں مویشی چوری میں مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سماج دشمن عناصر اورمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مڈھ رانجھا پولیس ٹیم نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کراحسان ولد وریام سکنہ فتح والا سے چرس460گرام، نواز ولد سلطان سکنہ گھلاپور سے چرس550گرام، شاہد عمران ولد مختار احمد سکنہ گھلاپور سے کلاشنکوف، ریاست علی ولد احمد شیر سکنہ گھلاپور سے بندوق12بور برآمد کرلی ہے جبکہ اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سال2018سے مویشی چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری خضر حیات ولد خوشی محمد قوم بھٹی سکنہ مرجا بھٹیاں دا تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کو گرفتارکرکے رقم مبلغ60ہزا ر روپے برآمد کرلیے۔

تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے خلاف حسب ضابطہ قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں