سرگودھا ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سرگودھا ناجائز تجاوزات کے آپریشن کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا جس میں تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کی دوکانیں سیل اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔زرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خرم نیازی کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف تیسرے مرحلہ پر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا جس میں اندرون شہر بازاروں میں تجاوزات کے خلاف عملہ انکروچمنٹ کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر نے کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات سے باز نہ آنے والے تاجروں کی متحد دوکانیں سیل کر دیں جبکہ لیاقت بازار، اردوبازار، فیصل بازار، سبزی منڈی ،سمیت متعدد مقامات سے مزاحمت کرتے ہوئے کار سرکار میں مزاحمت پر دوکانداروں کو حراست میں بھی لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

جن کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کی جا رہی ہے جبکہ آپریشن کے دوران عملہ انکروچمنٹ نے درجنوں مقامات پر تجاوزات کنندگان کا سامان ضبط میں لے کر دفتر منتقل کر دیا گیا جن کو بھاری جرمانوں کے ساتھ سامان واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری طرف ضلعی انتظامیہ نے شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے اور تجاوزات سے باز نہ آنے والوں کے خلاف مقدمات سمیت بھر پور آپریشن کے احکامات جاری کئے ہیں اور یہ آپریشن یومیہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں