سرگودھا سکول وین کو حادثہ‘ ایک طالبہ جاں بحق

جمعہ 22 فروری 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) سرگودھا لاہور روڈ پر بھاگٹانوالہ کے قریب تیز رفتار سکول وین کیری ڈبہ اور ٹرک سے ٹکرا کر درخت میں جا لگا جس کے نتجہ میں ایم اے کی طالبہ جانبحق اور اس کی بہن ، کزنوں اور ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گے جن کو ہسپتال منتقل کر کے دو کو ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کیری ڈبہ بھاگٹانوالہ سے سکول وکالج کی طالبات اور طلباء کو کیری ڈبہ میں سوار کر کے سرگودھا تعلیمی ادروں میں چھوڑنے آ رہا تھا کہ مین شاہراہ پر تہتر پل کے قریب ٹرک سے کیری ڈبہ سکول وین ٹکرا کر درخت میں جا لگا جس میں ایک ہی گھرانے کے پانچ طلباء وطالبات سوار تھے۔

اس حادثہ کے نتجہ میں سکول وین کیری ڈبہ سوار ایم اے کی طالبہ نور فاطمہ جانبحق اور اس کی بہن،کزنوں طالب علم عبدالرحمن،ارحم، وقاص اور ڈرائیور سمیت چھ افراد زخمی ہو گے جن کو ریسکیو 1122 کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھاگٹانوالہ پہنچایا جہاں سے فوری طبی امداد کے بعد دو زخمیوں کو نازک حالت کے باعث سرگودھا ریفر کر دیا گیا۔ جان بحق ہونے والی طالبہ محکمہ تعلیم کے سکول ٹیچر کی بیٹی بتائی جا رہی ہے جس کی دوسری بہن زخمی ہوئی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں