قوم کا پیسہ ناقص سیوریج کی صورت میں زیر زمین دفن نہیں ہونے دیاجائیگا ،متعلقہ محکموں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی،کمشنر سرگودہا

ہفتہ 23 فروری 2019 14:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ظفر اقبال نے کہا ہے کہ قوم کا پیسہ ناقص سیوریج کی صورت میں زیر زمین دفن نہیں ہونے دیاجائیگا او رمتعلقہ محکموں کیخلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی سیوریج اور واٹر سپلائی کی سکیموں پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مستقبل میں ان سکیموں کے پی سی ون کی تیاری میں کلائنٹ ڈیپارٹمنٹ کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ اس کی پائیداری اور آپریشنل خامیوں کی نشاندہی کر سکے۔

انہوں نے 69ملین روپے سے بچھائی جانے والی شاہین آباد سلانوالی روڈ کی سیوریج سکیم کو تکنیکی خامیوں کے باعث منظوری دینے سے انکار کر دیا اور کہاکہ اس سکیم پرضلع کونسل اور کارپوریشن کے انجینئرز کی ماہرانہ رائے اور رضا مندی حاصل کی جائے او را س کی آپریشنل گارنٹی کو یقینی بنایا جائے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں