/سرگودھا، تجاوزات کے آپریشن میں درجنوں تاجروں نے انکروچمنٹ انسپکٹر سمیت عملہ کے تمام افراد کو مار مار کر ادھ موئے کر دیا

ٴلوگوں نے کارپوریشن کے عملہ کو بچانے کیلئے مداخلت کی، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

بدھ 20 مارچ 2019 19:52

) سرگودھا(آن لائن) کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت سرگودھا میں جاری تجاوزات کے آپریشن میں درجنوں تاجروں نے انکروچمنٹ انسپکٹر سمیت عملہ کے تمام افراد کو مار مار کر ادھ موئے کر دیا،لوگوں نے کارپوریشن کے عملہ کو بچانے کیلئے مداخلت کی، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر 6 نامزد اور 6 نامعلوم تاجروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تاجروں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی،وڈیو فلم کے ذریعے تاجروں کی نشان دہی بھی کی جا رہی ہیں،تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا عملہ انکروچمنٹ انسپکٹر راشد محمود کے علاوہ دیگر عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر آپریشن کر رہا ہے جن جن جگاہوں پر تجاوزات کی جاتی ہے ان تمام دکانداروں کو پہلے نوٹس فراہم کئے جاتے ہیںکہ وہ اپنی حدود میں رہیں،گزشتہ روز عملہ حسب معمول بلک نمبر 6 مٹھائی والی گلی میں پہنچا تو تاجروں کی جانب سے تجاوزات کے ساتھ ساتھ 6 ۔

(جاری ہے)

6 فٹ مختلف سٹیچو اور دیگر اشیاء رکھی ہوئی تھی جس پر عملہ نے کاروائی شروع کی تو متعدد دوکانداروں نے عملہ کارپویشن کے انکروچمنٹ انسپکٹر راشد محمود اور دیگر عملہ کو مارنا شروع کر دیا ، جبکہ متعدد افراد بیچ بچائو کرواتے رہے اسی اثناء پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مار پیٹ کرنے والے تاجر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ضلع پولیس کو تاجروں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ہاتھ پائی کرنے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی انسپکٹر راشد محمود کی مدعیت میںتھانہ سٹی نے شیخ عثمان سمیت 6 نامزد جبکہ 6 نامعلوم افرد کے خلاف مختلف دفعات جس میں 186 ۔

341 اور 506 کے تحت مقدمات درج کرکے نامزد تاجروں کی گرفتاری کیلئے ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے،

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں