سرگودھا سمیت ریجن کے مختلف واقعات میں 60 سالہ خاتون سمیت چار افراد جاںبحق ہو گئے

اتوار 24 مارچ 2019 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سرگودھا سمیت ریجن کے مختلف واقعات میں 60 سالہ خاتون سمیت چار افراد جاںبحق ہو گئے جن میں مقتول کی بیٹی کو بچی سمیت ملزمان اغواء کر کے فرار جن کی تلاش کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے ۔زرائع کے مطابق سرگودھا جھنگ روڈ پر ترکھانوالہ کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے 12 سالہ بچے رضوان کو تیز رفتار بس نے کچل دیا جو موقع پر جانبحق ہو گیا۔

شاہپور میں کچہری روڈ پر کلیاں کی 60 سالہ خاتون اللہ جولائی تیز رفتار گاڑی تلے آکر جانبحق ہو گئی۔موضع چاندیہ میں کھیتوں میں جانوروں کا چارہ کاٹتے ہوئے آسمانی بجلی گرنے سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گیا۔سرگودھا ریجن کے علاقہ چک 16 ٹی ڈی اے میں تین بچوں کی روٹھی ماں کو بچی سمیت اغواء کرنے والے ملزمان نے چاقوں سے مغوعیہ کے باپ کو قتل کر دیا اور ماں بیٹی کو لے کر فرار ہوگے جن کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا کہ مقتول غلام شبیر کی بیٹی تین بچوں کی ماں فرزانہ بی بی کی شادی دس سال قبل ریاض سے ہوئی جس نے شوہر کو چھوڑ کر نواں گھسو کے ممتاز حسین سے پسند کی شادی کر لی اور بعدازاں روٹھ کر میکے آئی اور تنسیخ نکاح کا مقدمہ دائر کر دیا جس کی رنجش پر ممتاز نے بھائی امتیاز اور تین ساتھیوں کے ہمراہ سسرال میں دھاوا بول کر تین بچوں کی ماں فرزانہ بی بی کو بچی شائستہ سمیت اغواء کر لیا اور مذاحمت پر غلام شبیر کو چاقوں کے وار کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔پولیس نے مقتول کے بیٹے ندیم عباس کی رپورٹ پر مقدمہ قتل درج کر کے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دی اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارتے ہوئے مصروف کاروائی ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں