مولانا فضل الرحمن کی 31 مارچ کو سرگودھا آمد پر فاطمہ جناح روڈ سے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ریلی نکالی جائے گی

پیر 25 مارچ 2019 13:39

مولانا فضل الرحمن کی 31 مارچ کو سرگودھا آمد پر فاطمہ جناح روڈ سے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ریلی نکالی جائے گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی 31 مارچ کو سرگودھا آمد پر فاطمہ جناح روڈ سے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ ریلی نکالی جائے گی جسکی قیادت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر علماء کریں گے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والے تحفظ ناموس رسالت ملین مارچ 31 مارچ کو فاطمہ جناح روڈ سرگودھا سے چلے گاجو سرگودھا کے بعد اسلام آباد کا رخ کرئے گا۔

سرگودھا میں اس تحفظ ناموسرسالت ملین مارچ کے لئے انتظامات مکمل کئے جانے رہے ہیں اور انتظامیہ کی طرف سے سکیورت میں جمعیت کی مرکزی شوری کے رکن سنیٹر مولانا عطاء الرحمن اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ ملین مارچ انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ سرگودھا کے بعد ملین مارچ اسلام آباد کی جانب رخ کرئے گا جو حکمرانوں کی آنکھیں کھول دے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں