سرگودھا‘قومی شاہراہ موٹروے پولیس نے 2 کارروائیوں میں چوری ہونے والی گاڑی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی

منگل 26 مارچ 2019 14:50

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) قومی شاہراہ موٹروے پولیس نے 2 کارروائیوں میں چوری ہونے والی گاڑی اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ایک ہنڈا سٹی LZL 941 ماڈل 2005 مدینہ ٹاؤن فیصل آباد سے چوری ہوئی جس کی ناکہ بندی کال پر موٹر وے پولیس الرٹ ہوئی اور رات گئے موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب چوری ہونے والی مسروقہ گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا اور ملزم کے بھاگنے کی کوشش ناکام بنا کر موٹروے پولیس نے چوری کی گاڑی بازیاب کرتے ہوئے ملزم شہزاد سلیم کو گرفتار کر لیا جبکہ ایک خفیہ اطلاع پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہونڈا کار BH 047 کو چکری کے قریب روک گاڑی سے 10 کلو چرس برآمد کر لی اور ملزم صابر خان کو گرفتار کر لیا گیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں