زرعی کالج شعبہ ایگریکلچرل اکنامکس کے زیرِ اہتمام سیمینار کا اہتمام کیاگیا

جمعہ 19 اپریل 2019 11:15

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) زرعی کالج شعبہ ایگریکلچرل اکنامکس کے زیرِ اہتمام ایک روزہ سیمینار بعنوان ’’شعبہ زراعت میں گردشی معیشت‘‘ منعقد ہوا۔سیمینار میں محمد نواز شریف ،ایگریکلچر یونیورسٹی ملتان سے ماہرِ زرعی معیشت شعیب ناصر،کالج کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں جہا ں جدید رجحانات سامنے آرہے ہیںوہیں معیشت کو ترقی دینے اور بہتر بنانے کے لئے بھی نئے نظریات پیش کئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت اسی وقت بہتر ہو سکتی ہے جب ہمارے ماہرین معاشیات زرعی معیشت پر بھرپور توجہ دیں گے۔شعیب ناصر نے کہا کہ معیشت کی بہت سی اقسام اور طریقہ کار رائج ہیں تاہم دستیاب زرعی وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنا اور ان سے استفادہ کرنا ہی اچھی معیشت ہے۔

(جاری ہے)

پرنسپل کالج آف ایگریکلچر ڈاکٹر اعجاز رسول نورکانے کہا کہ ہماری زندگی کا ہر شعبہ معیشت کا حصہ ہے اور یہ حقیقت ہے کہ زرعی معیشت بہتر ہو گی توہی ملک ترقی کرے گا۔

معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقی دینے کے لئے سب سے پہلے بھر پور حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔شعبہ ایگری اکنامکس کے انچارج ندیم انورنے کہا کہ ہمارے آج کے سیمینار کے اہتمام کا مقصد رجحان، مسائل اور ان پر بھر پور قابو پانے کے طریقہ کار کو واضح کرنا ہے۔انہوں نے اس موقع پر گردشی معیشت کے حوالے سے مختلف مثالوں اور اقسام سے واضح کیاکہ ہمیں اب روایتی طریقہ کار کی بجائے جدید رجحانات کو سامنے لانا ہو گا۔اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن ہواجس میں مختلف شعبہ جات کے انچارج ،اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں