ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کی مکمل ہڑتال

جمعہ 19 اپریل 2019 15:35

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ بار سرگودھا نے ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں مکمل ہڑتال کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار سرگودھا کے وکلاء نے سرگودھا ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام کے سلسلہ میں مکمل ہڑتال کی۔ ہڑتال کے دوران عدالتوں کے بیرونی گیٹ بند رکھی گئے اور وکلاء نے گیٹ کے سامنے احتجانی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

احتجاجی دھرنے سے صدر بار واصف بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے بنچ کی تحریک آج کی نہیں بلکہ اسے تقریباً 30سال ہو گئے ہیں اور ہم وکلاء اس کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن ہائی کورٹ بنچ کے قیام کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ہڑتال کے دوران کسی بھی وکیل کو عدالتوں میں نہیں جانے دیا گیاجبکہ ضلع کچہری میں دور دراز سے آئے ہوئے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں