گ*حکومت پنجاب کی ہدایت: ممکنہ خدشات کے پیش نظر فلڈ فائٹنگ پلان2019کی تیاریاں شروع

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:45

&سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ممکنہ خدشات کے پیش نظر فلڈ فائٹنگ پلان2019کی تیاریاں شروع کر دی گئیں،ذرائع کے مطابق چیف انجینئر محکمہ انہارکی طرف سے موسمی تغیرات کے باعث ممکنہ سیلاب کے خدشات کے پیش نظر ابھی سے الرٹ رہنے اور متعلقہ محکموں کی وساطت سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اورریجن کے تین اضلاع سرگودھا،میانوالی اور بھکر کے 40سے زائد مقامات پر ریڈ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی جبکہ محکمہ صحت ،سول ڈیفنس،بلدیاتی اداروں سمیت دیگر متعلقہ شعبوں کے افسران کو پری فلڈ 2019کے حوالے سے کانٹی جنسی پلان کی جلد از جلد تشکیل کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی سیل قائم کر کے فوکل پرسنز تعینات کر نے کی سفارش کی گئی ہے،جس پر صوبائی حکام نے دیگر محکموں کے ضلعی افسران کو بھی یکم مئی تک انتظامات کو حتمی شکل دے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں