eسرگودھا:سیاسی کشمکش اور بیوروکریسی کی غلام گر دشیں

ٓ مارکیٹ کمیٹیاں اپنی افادیت کھوبیٹھی‘ جبکہ سکیورٹی انتظامات کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:46

ٴْسرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) سیاسی کشمکش اور بیوروکریسی کی غلام گردشوں کے باعث مارکیٹ کمیٹیاں اپنی افادیت کھوبیٹھی‘ جبکہ سکیورٹی انتظامات کو انتہائی غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے ، وزارت داخلہ کی طرف سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو سبزی و فروٹ منڈیوں کی سکیورٹی اور دیگر معاملات بارے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر حساس ادارے نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں حکام بالا کو آگاہ کیا ہے کہ سیاسی نمائندوں نے اپنے منظور نظر افراد کو مارکیٹ کمیٹیوں میں تعینات کروا رکھا ہے جن کا کام آڑھتیوں اور مڈل مین کے فیصلوں کی توسیق کرنا ہے ،جبکہ حکومتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالے سے کاغذی کاروائیوں سے ریکارڈ کا پیٹ بھرا جاتا ہے اسی طرح سبز منڈیوں میں قائم پولیس چوکیاںغیر آباد ہیں سکیورٹی نام کی کوئی چیز نہیں، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے مطالبات پر نفری کی کمی کو جواز بنا کر معاملات کو ایک عرصہ سے التواء میں ڈال رکھا ہے ،سبزی منڈیوں کی صورتحال کے مطابق جہاں سکیورٹی نقائص کی نشاندہی کی گئی وہاں سکیورٹی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز ارسال کرتے ہوئے فوری اقدامات کی سفارشات کی گئی ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں