&سرگودھا: سرگودھا ریجن میں پانچ اور سات مرلہ سکیم کے تحت اسناد وصول کرنیوالوں کی تفصیلات طلب

ہفتہ اپریل 19:46

ڈ*سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2019ء) حکومت کی جانب سے سرگودھا ریجن میں پانچ اور سات مرلہ سکیم کے تحت اسناد وصول کرنیوالوں کی تفصیلات طلب کر لیں، ذرائع کے مطابق سرگودھا میں لگ بھگ چھ ہزار سے زائد مالکان کے انتقالات گزشتہ پانچ سالوں سے التواء کا شکار ہیں قوائد و ضوابط پورے کر کے اپنی جمع پونجی لگا کر رہائشیں اختیار کرنیوالے ان مالکان میں تشویش اور تحفظات پائے جاتے ہیں ،تین، پانچ اور سات مرلہ سکیمو ں کے تحت مختلف ادوار میں اسناد وصول کرنیوالے ان افراد کو جلد انتقالات کروانے کی یقین دہانی کے ذریعے تعمیرات قائم کر کے رہائشیں اختیار کروائیں گئیں، مگر اب یہ لوگ مختلف دفاتر میں خوار ہونے پر مجبور ہیں، چیف سیکرٹری پنجاب نے 113,114,115سمیت مختلف چکوک کے عوام کی طرف سے رجوع کرنے پر مقامی افسران سے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments