سرگودھا ‘ رمضان بازاروں کا انعقاد پچیس شعبان المعظم سے کیا جائے گا

اتوار 21 اپریل 2019 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) حکومت رمضان المبارک میں سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش اور ضروریہ کی فراہمی کی سہولیات کے لئے رمضان بازاروں کا انعقاد پچیس شعبان المعظم سے کیا جائے گا جبکہ دو مئی سے یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کی سہولت کے لئے ایک سو سے زاہد اشیاء ضروریہ اور مشروبات،مصالحہ جات پر دس فیصد کمی کر رہی ہے جبکہ رمضان بازار اور یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا کی سستی فراہمی کے لئے 10 اور 20 کلو تھیلوں پر سبسڈی دینے کے لئے اقدامات کئے جا رہے جس کے تحت آٹا کی ہر شہری تک فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے شہروں ،تحصیلوں اور دیہات میں آٹا سٹالوں کے ساتھ ساتھ موبائل آٹا گاڑیاں بھی ہو ں گئیں۔

(جاری ہے)

امسال بھی رمضان بازاروں اوقات کار صبح نو بجے سے شام چھ بجے تک ہونگے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں