سرگودھا میں آتشبازی کی فروخت اور سپلائی کی روک تھام‘ متعدد افراد کو گرفتار‘ سامان آتش بازی قبضہ میں لے لیاگیا

اتوار اپریل 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) سرگودھا میں آتشبازی کی فروخت اور سپلائی کی روک تھام میں پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کر کے سامان آتش بازی قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گے۔زرائع کے مطابق تھانہ اربن ایریا پولیس نے کباڑی بازار کے قریب محمد امجد کو آتش گیر مادہ گولے پٹاخے فروخت کر تے ہوئے گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے پٹاخے کی ڈبیاں برآمد کر لیں۔

ملزم نے پٹاخے بچوں کو فروخت کرنے تھے ۔

(جاری ہے)

تھانہ اربن ایریا پولیس نے ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔اسی طرح تھانہ جھال چکیاں پولیس نے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے دھریمہ اڈا پر چھاپہ مارا اور محمد رفیق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ہزاروں کی تعداد میں آتش بازی کا سامان گولے پٹاخے برآمد کرکے ملزم کے خلاف آتش گیر مادہ فروخت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔جبکہ پولیس اندرون شہر سمیت علاقوں میں متحرک رہی اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ رات گے تک جاری رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments