سرگودھا ‘مختلف حادثات میں کار سوار نوجوان جاںبحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے

اتوار 21 اپریل 2019 12:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) مختلف حادثات میں کار سوار نوجوان جاںبحق اور کئی افراد زخمی ہو گئے جن کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق بھکر سے جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتجہ میں نوجوان محمد عمر جاں بحق ہو گیا جو کہ ڈاکٹر احسان اللہ بوری خیل کا بیٹا بتلایا جا رہا ہے۔جبکہ دریاخان کے دلیوالہ روڈ 6واں میل کے نزدیک پک اپ ڈالہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا دیگر واقعات میں چار افراد زخمی ہو گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں