سرگودھا میں چھت گرنے اور قتل کے واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے

جمعرات 25 اپریل 2019 15:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) سرگودھا میں چھت گرنے اور قتل کے واقعات میں دو افراد جاںبحق ہو گئے۔پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق چک 53 شمالی میں مچھلی فارم سے ملحقہ کچے ڈیرہ کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور اس کے بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ موضع قوم چک 53 شمالی میں مچھلی فارم سے ملحقہ ایک ڈیرہ کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ سے چھت گر گئی جس کے ملبہ تلے دب کر غلام عباس موقع پر جاں بحق اور اس کے بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

سالم روڈ کوٹ مومن کا رفاقت موٹر سائیکل پرجارہا تھا کہ راستہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہو گے۔پولیس نے مقتول نعش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال کوٹ مومن منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تاحال وجہ قتل سامنے نہیں آئی اور واقعہ کو اندھا قتل قرار دیا گیا ہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں