ْ سی پیک منصوبہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بھی وسیع مواقع موجود ہیں‘قائمقام چینی سفیر

نوجوان پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے مواقعوں میں مزید وسعت لانے کیلئے پائیدار تحقیق کو فروغ دیں

جمعہ 26 اپریل 2019 13:26

ْ سی پیک منصوبہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بھی وسیع مواقع موجود ہیں‘قائمقام چینی سفیر
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان میں چین کے قائمقام سفیئر زاولی جیانگ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بھی وسیع مواقع موجود ہیں، گریجویٹ طلبہ کو چاہیے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پیدا ہونے والے مواقعوں میں مزید وسعت لانے کیلئے پائیدار تحقیق کو فروغ دیں۔چین دوست ممالک اور خطے میں پائیدار ترقی کیلئے متحرک ہونے کے علاوہ پوری دنیا کی فلاح و بہبود کیلئے بھی کوشاں ہیں۔

پاکستان میں چین کے قائمقام سفیر زاؤ لی جیانگ نے سرگودھا یونیورسٹی کے چھٹے کانووکیشن کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے طلبہ چین میں جا کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو ایک اچھا رجحان ہے، چین میں 2010 ء تک صرف 2ہزار پاکستانی طلبہ زیر تعلیم تھے جن کی تعداد اب 28ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے جن میں سے سات ہزار طلبہ سکالرشپ پرہیں، چین میں زیر تعلیم انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت انفراسٹرکچر کی تعمیر، انڈسٹریل زونز کا قیام اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی توسیع ترجیحات میں شامل ہے۔ چینی سفیر نے زراعت سمیت دیگر شعبہ جات میں باہمی تعاون کا فروغ یقینی بنانے کیلئے سرگودھا یونیورسٹی کی جانب سے چین کی ٹاپ یونیورسٹیز سے معاہدے کرنا احسن اقدام ہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ کانووکیشن ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہے، یہ ڈگری کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں بلکہ ان ہونہار طلبہ کے تابناک مستقبل کی سند ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وائس چانسلر گزشتہ دو سال میں طلبہ اور نوجوان سکالرز کو متاثر کن حد تک با صلاحیت دیکھا ہے جس کی وجہ سے میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ ہمارے گریجویٹس قومی و بین الاقوامی جاب مارکیٹ میں اپنی جگہ بناتے ہوئے کامیابیوں سے ہمکنار ہوں گے۔ 2002ء میں قائم ہونیوالی سرگودھا یونیورسٹی قابلِ فخر تاریخ کی حامل ہے جس کی کڑیاں 1929ئ میں بننے والے ڈی مانٹمورنسی کالج سے جا ملتی ہے۔

سرگودھا یونیورسٹی نے قلیل وقت میں جدید علوم اور تحقیق کے میدان میں گراں قدر کامیابیاں سمیٹیں۔27000سے زائد طلبہ اس ادارہ میں زیر تعلیم ہیں جبکہ طلبہ کی علمی پیاس بجھانے کیلئی700سے زائد فیکلٹی ممبران کوشاں ہیں جن میں سی300سے زائد فیکلٹی ممبران پی۔ایچ۔ڈی ڈگری ہولڈر ہیں۔ یونیورسٹی مین کیمپس میں پانچ فیکلٹیز کے علاوہ دو سب کیمپسز اور پانچ کالجز پر مشتمل ہے۔

کانووکیشن میں مقامی انتظامیہ، معززین شہر، ایلومنائی اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کانووکیشن میں مجموعی طور پر78701طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں جن میں 40 پی ایچ ڈی، ایم ایس / ایم فل /ایم ایس آنر/ ایل ایل ایم کی1399،ایم اے /ایم ایس سی کی31724، بی ایس/بی ایسی سی آنرز/بی بی اے کی15961اور 14سالہ تعلیم بی ای/بی ایس سی کی29577ڈگریاں طلبا و طالبات میں تقسیم کی جائیں گی۔

چھٹے کانوووکیشن میں ڈگری لینے والی طالبات کی تعداد 47919 اور طلبہ کی 30779 تعداد ہے جبکہ فیکلٹی کے تناسب سے 32754ڈگریاں فیکلٹی آف آرٹس، فیکلٹی آف سوشل سائنسز میں 32189، فیکلٹی آف سائنسز میں 12126، فیکلٹی آف ایگریکلچر1051، فیکلٹی آف فارمیسی میں 534 اور فیکلٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسزکے طلبا و طالبات میں 47ڈگریاں شامل ہیں۔ کانووکیشن میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی480طلبہ میں بالترتیب گولڈ، سلور اور برانز میڈیلز تقسیم کیے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں