سرگودھا شہر میں سلانوالی روڈ پر کچرا کنڈی بنانے کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین صوبائی وزیر افرادی قوت عنصر مجید نیازی کے گھر پہنچ گئے

اتوار 19 مئی 2019 13:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) سرگودھا شہر میں سلانوالی روڈ پر نیو پھٹہ منڈی ،اربن ٹرانسپوٹ اڈا کی جگہ کچرا کنڈی بنانے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین صوبائی وزیر افرادی قوت عنصر مجید نیازی کے گھر پہنچ گئے اور باہر احتجاج جاری رکھا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کچرا کنڈی کے خلاف احتجاج سلانوالی روڈ حمید ٹاون،کچی گودی کے علاقہ مکین سلانوالی روڈ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین نیصوبائی افرادی قوت کے گھر کے باہر بھی احتجاج کیا تو صوبائی وزیر نے مظاہرین سے ملاقات کی یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات پر غور کیا جائے گا جس کے لئے وہ خود موقع پر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ سے بات کریں گے۔

جس پر مظاہرین نے واپس سلانوالی روڈ اڈا اربن ٹرانسپورٹ میں دریاں ڈال کر دھرنا دے دیا اور کہا کہ وہ صوبائی وزیر کی آمد اور صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامیہ سے ہمارا مسئلہ حل نہیں کریں گے ہم ان کے انتظار میں بھیٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں