وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان بازار اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

منگل 21 مئی 2019 17:27

وزیر اعلیٰ پنجاب کا رمضان بازار اور ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے شاہین چوک رمضان بازار اور ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بُزدارنے رمضان بازار میں لوگوں کے ساتھ گھل مل گئے اورمختلف سٹالز پر جاکر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے رمضان بازار کے حوالے سے بات چیت کی ۔

رمضان بازار کے وزٹ کے بعد وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کا بھی دورہ کیا ۔ جہاں اُن کو جیل کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر انہوںنے مختلف بیرکوں جن میں بچہ بیرک اور خواتین بیرک کا دورہ کیا اور قیدیوںکے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔انہوںنے جیل کی صفائی اور قیدیوں کے کھانے کا جائزہ بھی لیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بُزدارنے جیل میں انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورسپرنٹنڈنٹ جیل کی کارکردگی کو سراہا ۔

اس موقع پر وزیراعلی ٰ پنجاب سردار عثمان بُزدارنے معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی سزائوں میں 2ماہ کی کمی کا بھی باضابطہ اعلان کیا۔ اس موقع پر اُ ن کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر انسانی حقوق پنجاب انصر مجید خان نیازی ، ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا حسن مشتاق سکھیرا اور اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عبداللہ خرم نیازی و دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں